the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 4 مارچ ( یواین آئی ) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے والدین کے ساتھ یہاں جمعرات کے روز ایل این جے پی اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا مسٹر کیجریوال نے کہا کہ وہ اور ان کے والدین نے لوک نائک جئے پرکاش اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا ۔ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے نجات کے لئے اب ویکسین دستیاب ہے۔ جو لوگ بھی ٹیکہ لگوانے کے مستحق ہیں ، وہ لوگ آگے آکر ٹیکہ لگوائیں ۔
انہوں نے کہا ’’ ایل این جے پی اسپتال میں بہت اچھی سہولیات



دستیاب ہیں ۔ ویکسین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ۔ جو بھی لوگ ویکسین لگوانے کے لئے مقررہ دائرہ کار میں آتے ہیں ، وہ ویکسین ضرور لگوائیں ۔ جتنی ضرورت پڑے گی ، ہم اتنے مراکز بڑھائیں گے ‘‘ ۔
واضح ر ہے کہ ملک میں عام لوگوں کے لئے یکم مارچ سے کورونا وائرس مخالف ٹیکہ کاری مہم کے تحت دوسرے مرحلے میں کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔ اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور مختلف امراض میں مبتلا 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو ٹیکہ لگا یا جا رہا ہے ۔ مسٹر کیجریوال سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی مرکزی وزراء کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.