the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

نئی دہلی، 13فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے دارالحکومت کے عوام سے اتوار کو ان کے وزیراعلی کے عہدہ کی حلف برداری تقریب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں رام لیلا میدان پہنچنے کی دعوت دی ہے مسٹر کیجریوال کو کل یہاں نومنتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔
دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کے لئے 11فروری کو آئے نتائج میں مسٹر کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر تاریخی جیت حاصل کی ہے۔ پارٹی نے 62 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو آٹھ سیٹوں پراکتفا کرنا پڑا۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات کی طرح اس بار بھی کانگریس کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔
مسٹرکیجریوال نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ دہلی کے لوگوں، آ پ کا بیٹا تیسری بار دہلی کے وزیراعلی کا حلف لے رہا ہے۔ اپنے بیٹے کو آشیرواد دینے ضرور آنا ہے۔ اتوار کی صبح دس بجے رام لیلا میدان۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

مہاراشٹرا حکومت نے ممبئی میں مالز ، ملٹی پلیکسز اور ریستوراں کو 24x7 کھلے رہنے کی اجازت دی ہے۔ کیا حیدرآباد میں بھی ایسا ہونا چاہئے؟

ہاں
نہیں
ضرورت نہیں
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.