the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20 جنوری (یواین آئی) الیکشن افسر کے دفتر میں مقررہ وقت کے بعد پہنچنے کی وجہ سے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال پیر کے روز دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کر سکے۔ وزیراعلیٰ اب نامزدگی کے آخری دن منگل کے روز فارم داخل کریں گے۔
نامزدگی داخل کرنے کے لئے تین بجے کا وقت مقرر کیا جاتا ہے لیکن مسٹر کیجریوال تاخیر سے پہنچے اور آج کاغذات نامزدگی داخل نہیں کر سکے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے پیر کے روز ریلی کی شروعات کی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے ریلی شروع کرنے سے پہلے والمیکی مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے پہلے اپنی ماں سے آشیرواد لیا اور ہاتھ میں كلاوا بندھوايا۔



اس کے بعد ان کا روڈ شروع ہوا۔کیجریوال دوپہر بعد جام نگر میں ڈپٹی کلکٹر کے آفس میں اپنا کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے تھے۔
مسٹر کیجریوال کے روڈ شو کو 'جنتا کا سی ایم' کا نام دیا گیا تھا۔اس کے کارکنوں کے ہجوم کے علاوہ ان کے ساتھ جیپ پر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور پارٹی لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ بھی تھے۔
انڈیا گیٹ کے قریب جام نگر ہاؤس واقع الیکشن افسر کے دفتر کے باہر جمع کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ انہیں پرچہ نامزدگی داخل کے لئے شام تین بجے پہنچنا تھا۔انہوں نے کہا، "ریلی میں بڑی تعداد میں کارکن اور عوام شامل تھے۔. اس کی وجہ سے میں آج الیکشن افسر کے دفتر پر وقت سے نہیں پہنچ سکا۔ میں آپ لوگوں کو چھوڑ کر نہیں جا سکتا تھا، اب کل کاغذات نامزدگی داخل کروں گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.