the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
ذرائع:

بی آر ایس سربراہ  نے کانگریس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورِ اقتدار میں لاکھوں افراد کو جہاں وہ رہتے تھے وہیں زمین کے پٹے دیے گئے، مگر موجودہ حکومت گھروں کو مسمار کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بچوں کو اپنی کتابیں تک نکالنے کا موقع بھی نہیں دیا جائے گا۔جگتیال میں  جیون ریڈی کی شمولیت کے موقع پر منعقدہ بھاری جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے 
انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر پہلے ہی دن “حیڈرا” کو ختم کر



دیا جائے گا اور پہلے دستخط کے ساتھ اس فیصلے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ کے سی آر نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کے دوران 46 ہزار تالابوں کی بحالی کی گئی، لیکن ایک بھی جھونپڑی نہیں گرائی گئی۔

کے سی آر نے موسٰی ندی کے نام پر غریبوں کو پریشان کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہزاروں مکانات گرانے کی بات کی جا رہی ہے، جو کسی صورت درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے نام پر صرف رئیل اسٹیٹ مفادات کو فروغ دیا جا رہا ہے اور عوامی فلاح کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا، جبکہ آبپاشی کے منصوبوں کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.