ذرائع:
بی آر ایس پارٹی کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں پارٹی کے ڈپٹی فلور لیڈرس کا تقرر کر دیا ہے۔قانون ساز اسمبلی میں بی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈران کے طور پر سابق وزرا ہریش راؤ، سبیتا اندراریڈی اور ٹی
سرینواس یادو کو نامزد کیا گیا ہے۔اسی طرح قانون ساز کونسل میں بی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈران کے طور پر ایل رمنا اور پی ایس ریڈی کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کونسل میں پارٹی وہپ کی ذمہ داری دیشپتی سرینواس کو سونپی گئی ہے۔
اس سلسلے میں بی آر ایس پارٹی کے سربراہ کی جانب سے ایک باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔