نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینو گوپال کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کا چیئر مین مقرر کیا گیا ہے پی اے سی کی تشکیل گزشتہ یکم مئی میں آئی تھی لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسٹر وینو گوپال اپریل 2026 تک چیئر مین رہیں گے پی اے سی سب سے پرانی اور سب سے باوقار پارلیمانی کمیٹی ہے، جس کی ہر سال تشکیل نوہر کی
جاتی ہے تاکہ حکومتی اخراجات کے لیے پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ فنڈز کے اختصاص کی تفصیل والے کھاتوں اور خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کے کھاتوں کے طور پر پارلیمنٹ کے سامنے رکھے گئے ایسے دیگر کھاتوں کی جانچ کی جاسکے۔
کمیٹی شہری ، دفاع ، ڈاک، ریلوے اور ٹیکسیشن جیسے مختلف موضوعات پر ہندوستان کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل کی رپورٹوں کا بھی جائزہ لیتی ہے۔