ذرائع:
تلنگانہ جاگروتی کے جنم باٹا پروگرام کے تحت کلواکنٹلہ کویتا نے یدادری بھونگیر ضلع کا دورہ کیا۔ ناراپلی کے قریب ایک حادثہ میں زخمی باپ بیٹی کو انہوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کروایا، جہاں دونوں خطرے سے باہر ہیں۔
بی بی نگر ایمس کے
معائنہ کے بعد کویتا نے ایمرجنسی سہولتوں کی کمی پر شدید تشویش ظاہر کی اور کہا کہ 750 کروڑ کی منظوری کے باوجود کام میں تاخیر ہو رہی ہے۔
بعد ازاں ٹرپل آر منصوبہ سے متاثرہ عوام سے ملاقات میں انہوں نے الائنمنٹ میں بار بار تبدیلی اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے اور کسانوں کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔