کیا 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی ہونی چاہیے؟

حیدرآباد: تلنگانہ رکشنا سینا کی چیف کلواکنٹلہ کویتا نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’بدعنوانی کے سامراج‘ کا سربراہ قرار دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کویتا نے الزام عائد کیا کہ حکومت میں مختلف معاملات میں بدعنوانی اور کمیشن کے الزامات ہیں۔
انہوں نے ریونت ریڈی پر بی آر ایس اور بی جے پی سے مبینہ ملی بھگت کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ وہ اس معاملے کے ثبوت عوام کے
سامنے پیش کریں گی۔
کویتا نے بی آر ایس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دس سالہ دورِ حکومت میں عوامی مسائل کو نظرانداز کیا گیا۔ انہوں نے اسمبلی میں حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جاری الزامات اور لفظی جنگ پر افسوس کا اظہار کیا۔
کویتا نے اعلان کیا کہ 20 ستمبر کو کوڑنگل میں منعقد ہونے والی پنچا جنیم سنکلپ سبھا میں ریونت ریڈی حکومت کی مبینہ بدعنوانیوں اور کارکردگی کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔