the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا حکومت کو ہندوستانی شہروں میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
جزوی طور پر

تلنگانہ راشٹرا سینا کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے انٹرمیڈیٹ تعلیم کو اسکولی نظام میں ضم کرنے کی حکومتی تجویز اور طلبہ کے ڈراپ آؤٹ سے متعلق چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے اعداد و شمار پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کویتا کے مطابق حکومت کا یہ دعویٰ کہ دسویں جماعت کے بعد انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لینے والے ہر دس طلبہ میں سے صرف چھ ہی اپنی تعلیم جاری رکھتے ہیں، درست نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ممکنہ طور پر صرف سرکاری اسکولوں سے آنے والے طلبہ سے متعلق ہوسکتے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر طلبہ کے ڈراپ آؤٹ کی شرح صرف 16 فیصد ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سرکاری اسکولوں سے دسویں جماعت کامیاب



کرنے والے کئی طلبہ انٹرمیڈیٹ کے لیے خانگی تعلیمی اداروں میں داخلہ لیتے ہیں یا دیگر کورسز کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس لیے انہیں تعلیم چھوڑنے والوں میں شمار کرنا درست نہیں ہوگا۔ کویتا نے مزید کہا کہ اگر سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ میں ڈراپ آؤٹ کی شرح زیادہ ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، کیونکہ سرکاری تعلیمی نظام کو بہتر بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کو ختم کرنے سے متعلق حکومتی فیصلے کے جواز پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈراپ آؤٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر اتنی بڑی تعلیمی تبدیلی کا فیصلہ کرنے سے پہلے حقائق کا درست جائزہ لینا ضروری ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.