the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
ذرائع:

حیدر آباد 25 جون (ذرائع)- صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے آج جاگروتی کارکنان کے ہمراہ حیدرآباد کے علاقہ عابڈز میں واقع جی پی او دفتر پہنچ کر کانگریس قائد سونیا گاندھی کے نام ایک احتجاجی مکتوب روانہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویتا نے موجودہ کانگریس حکومت اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کا قیام عمل میں آکر 18 ماہ مکمل ہو چکے ہیں لیکن انتخابی منشور میں عوام بالخصوص خواتین، بزرگ شہریوں اور معذور افراد سے کئے گئے وعدوں کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی وعدہ خلافیوں کے خلاف آج ''پوسٹ کارڈ مہم'' کا آغاز کیا گیا۔ہزاروں کی تعداد میں پوسٹ کارڈس سونیا گاندھی کے نام روانہ کئے گئے، جن میں عوامی مسائل اور وعدہ خلافیوں کی نشاندہی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ معمر شہریوں کے لئے پنشن کو 2ہزار روپئے سے بڑھاکر4 ہزار روپئے کرنے کا وعدہ محض وعدہ ہی رہا۔معذور افراد کی پنشن کو 4 ہزار روپئے سے 6 ہزار روپئے تک بڑھانے کا دعویٰ بھی پورا نہ ہو سکا۔خواتین کو ماہانہ 2500 روپئے دینے کا اعلان بھی صرف زبانی وعدہ رہا۔کانگریس نے 6 ضمانتوں کے نام پر عوام میں گیارنٹی کارڈس تقسیم کئے، جن پر سونیا گاندھی کی تصویر تھی لیکن آج وہی عوام مایوس



اور فریب و دھوکہ کا شکار ہیں۔ صدر تلنگانہ جاگروتی کویتا نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے اور 6 ضمانتوں کے نفاذ پر کھلے مباحث کا چیلنج دیا۔انہوں نے کہا کہ ریوَنت ریڈی نے چندرابابو نائیڈو کو حیدرآباد بلا کر بریانی کھلائی اور ریاست کی قیمتی گوداوَری ندی کے پانی کو تحفہ کے طور پر پیش کر دیا۔سال 2016 میں نہ تو پولاورم پروجیکٹ کا کوئی ذکر تھا اور نہ ہی بنکچرل معاملے کی کوئی بنیاد تھی، لیکن آج حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے جھوٹ بول رہی ہے۔ کویتا نے کہا کہ جھوٹ بولنا وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی عادت بن چکی ہےاور عوام کی توجہ، اصل مسائل سے ہٹانا قابل مذمت عمل ہے۔کویتا نے کہا کہ اگر پسماندہ طبقات کو 42 فیصد تحفظات دیئے بغیر انتخابات کی طرف بڑھا گیا تو عوام کانگریس کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے یاد دلایا کہ کے سی آر نے کبھی بھی تلنگانہ کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچایا۔تلنگانہ کا قیام کے سی آر کی جرات مندی کا نتیجہ ہے  یہی وجہ ہے کہ آج ریونت ریڈی تلنگانہ کےوزیر اعلیٰ بن سکے ہیں، یہ بات وہ نہ بھولیں۔ کویتا نے آخر میں کہا کہ ہم نے سونیا گاندھی کو یہ پوسٹ کارڈس اس لئے بھیجے ہیں تاکہ وہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو ہدایات دیں کہ عوامی وعدے فوراً پورے کئے جائیں، خصوصاً پنشن کی رقم میں اضافہ کیا جائے۔ عوامی اعتماد کا تقاضہ ہے کہ وعدے پورے کئے جائیں ورنہ عوام کانگریس کو آئندہ سبق سکھائیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.