حیدرآباد: تلنگانہ رکشنا سینا کی چیف کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ 17 ستمبر تلنگانہ کی جدوجہد، جرات اور قربانیوں کی تاریخ کا اہم دن ہے۔ یومِ انضمام تلنگانہ کے موقع پر بنجارہ ہلز میں پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے تلنگانہ کی تاریخ کو مختلف انداز میں پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی جدوجہد میں ہندوؤں
اور مسلمانوں سمیت ہر طبقے کے عوام نے حصہ لیا، جبکہ کالوجی، دشرتھی، شعیب اللہ خان اور مخدوم محی الدین جیسے دانشوروں نے عوام میں شعور بیدار کیا۔ کویتا نے کانگریس اور بی جے پی کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس جدوجہد کو کسی ایک جماعت یا مذہب تک محدود کرنا تاریخی حقیقت کے خلاف ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ متحد ہوکر جمہوری انداز میں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں۔