: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے : سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: تلنگانہ رکشنا سینا کی چیف کلواکنٹلہ کویتا نے عادل آباد سرکاری اسپتال میں تین نومولود بچوں کی موت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حادثہ اسپتال عملے کی غفلت اور اے سی سسٹم کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ کویتا نے حکومت پر متاثرہ غریب خاندانوں کو
کوئی امداد نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ رکشنا سینا کی جانب سے ہر متاثرہ خاندان کو 50 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں کا مکمل آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ عادل آباد پہنچ کر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گی۔