the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا تمام UPI ادائیگیاں مکمل طور پر مفت رہنی چاہئیں؟

ہاں
محدود
معلوم نہیں
تلنگانہ رکشنا سینا کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے عادل آباد ریمس اسپتال کے ایس این سی یو میں آتشزدگی کے واقعہ کا معائنہ کیا، جس میں پانچ نومولود بچوں کی جان گئی تھی۔ کویتا نے حکومت کو اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو فی کس 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے زخمی بچوں کے علاج کے اخراجات بھی حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی اپیل کی۔



کویتا نے اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی کمی، طبی سہولیات کی قلت اور زیرِ التوا بقایاجات پر بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے عادل آباد کے سرکاری اسپتالوں کی صورتحال کا فوری فارنسک آڈٹ کرانے اور اسپتال کے ڈائرکٹر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے حکومت سے ایک ماہ کے اندر عادل آباد میں طبی سہولیات بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.