the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

انڈیا پاکستان کرکٹ میچ ہونا چاہیے یا نہیں؟

ہاں ہونا چاہیے
نہیں ہونا چاہیے
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے ٹینک بنڈ پر آئی میکس کے روبرو واقع لیک ویو پارک میں جیوتی راؤ پھولے کے مجسمہ کی تنصیب کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ بعدازاں کلواکنٹلہ کویتا نے متعدد اہم مطالبات پیش کئے۔
انہوں نے کہا کہ بی سی تحفظات کے حصول کے لئے حکومت کو آل پارٹی وفد کے ساتھ دہلی جانا چاہئے اور زیر التواء بی سی بلوں کی منظوری کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو دباؤ بڑھانا چاہئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ طلبہ کے امتحانات کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے مسلسل انتخابات کروائے جارہے ہیں تاکہ پسماندہ طبقات کو 42 فیصد تحفظات سے محروم رکھا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں پسماندہ طبقات کے لئے سالانہ 20 ہزار کروڑ روپئے مختص کر کے مکمل طور پر خرچ کئے جائیں۔ گزشتہ دو بجٹ میں پسماندہ طبقات کے لئے کم رقومات مختص کی گئیں اور ان میں سے 30 فیصد بھی خرچ نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برس سے جاگروتی اسمبلی میں جیوتی راؤ پھولے کے مجسمہ کی تنصیب کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ٹینک بنڈ پر مجسمہ کی تنصیب کو کویتا نے جزوی کامیابی قرار دیا اورکہا کہ اسمبلی میں بھی مجسمہ نصب کیا جانا چاہئے۔ اگر کانگریس حکومت یہ کام انجام نہیں دیتی ہے تو جاگروتی اقتدار میں آکر اسے یقینی بنائے گی۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا ٹینک بنڈ پر صرف پھولے کا مجسمہ نصب کیا جائے گا یا ساوتری بائی پھولے کے ساتھ مشترکہ مجسمہ قائم کیا جائے گا، اس بارے میں حکومت نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔ مجسمہ کی تنصیب کے بعد عوام کو ہر وقت خراج عقیدت پیش کرنے کی سہولت فراہم کی جائے اور اطراف کے دیگر مجسموں کے



شایان شان اسے نصب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بی سی تحفظات کے نفاذ کے معاملہ میں حکومت میں اخلاص کا فقدان ہے۔ بلدی انتخابات میں 42 فیصد تحفظات فراہم نہیں کئے گئے، کم از کم ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں اس کا اطلاق کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں بی آر ایس اور بی جے پی بحیثیت اپوزیشن ناکام رہی ہیں۔ اسی لئے عوام کی عدم دلچسپی کے باوجود کانگریس نے بلدی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ کئی مقامات پر عوام نے کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت نہیں دی،  معلق نتائج کی صورت میں کانگریس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن عہدے بھی اعلیٰ ذاتوں کو دیئے جارہے ہیں جب کہ انتخابات میں کامیاب نہ ہونے والے بی سی، خواتین اور اقلیتوں کو یہ عہدے دیئے جانے چاہئیں۔ آر کرشنیا اور جاگروتی جیسی تنظیموں کی جدوجہد کے نتیجہ میں پسماندہ طبقات میں بیداری پیدا ہوئی، جس کے باعث حالیہ انتخابات میں انہیں زیادہ نشستیں حاصل ہوئیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی تحفظات میں رکاوٹیں ہوسکتی ہیں، مگر تعلیم اور روزگار میں پسماندہ طبقات کو 42 فیصد تحفظات دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں، لہٰذا انہیں فوری نافذ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی خودداری کی علامت پروفیسر جیہ شنکر کا مجسمہ بھی ٹینک بنڈ پر نصب کیا جائے اگر حکومت مقام فراہم کرے تو مجسمہ کی تنصیب اور اس کی دیکھ بھال کے اخراجات جاگروتی برداشت کرے گی۔ اس سلسلہ میں ماضی میں بی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا اور پھولے جینتی کے بعد کانگریس حکومت سے بھی مطالبہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں حقیقی اپوزیشن کا کردار تلنگانہ جاگروتی ادا کر رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.