کیا آپ کے خیال میں مصنوعی ذہانت ختم ہونے والی ملازمتوں سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کرے گی؟

نظام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ رکشنا سینا کی چیف کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ تلنگانہ کو صرف ’’سنہری تلنگانہ‘‘ نہیں بلکہ ’’بہوجن تلنگانہ‘‘ بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی طاقت کا مقصد عہدے حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لانا ہے۔
کویتا نے کانگریس حکومت اور بی آر ایس قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے
لیے مؤثر اپوزیشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی تعلیم اور طبی سہولتوں کو مفت کرنے، نوجوانوں کو خود روزگار کے لیے قرض فراہم کرنے اور مستحق غریبوں کو ایک ایکڑ زمین دینے کے لیے جدوجہد کرے گی۔
انہوں نے نظام آباد کی پانچوں اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے اور آئندہ ایم پی ٹی سی و زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ کویتا نے عوام سے نئی سیاسی طاقت کو موقع دینے اور آشیرواد فراہم کرنے کی اپیل کی۔