تلنگانہ 21 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا نے بلدی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان انتخابات میں مقابلہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے تلنگانہ تحریک کے کارکن موچھرلا ستیہ نارائن کی جینتی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کویتا نے کہا کہ تلنگانہ جاگروتی ابھی مکمل طور پر ایک سیاسی جماعت میں
تبدیل نہیں ہوئی ہے، اسی لیے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جا رہا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کوئی جماعت یا امیدوار ان انتخابات میں ان کی حمایت طلب کرے گا تو وہ حمایت دینے کے لیے تیار ہیں۔فون ٹیپنگ معاملے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ انہیں اس کیس کے انجام تک پہنچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ ان جیسے متاثرین کو انصاف ملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔