ذرائع:
تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محض ایک گھنٹے کی تفریح کے لئے دس کروڑ روپئے خرچ کئے اور یہ رقم بھی سنگارینی مزدوروں کے فنڈ سے استعمال کی گئی
۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس فٹ بال میچ سے تلنگانہ کے عوام کو آخر کیا فائدہ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے فٹ بال کھیلنے کو تشہیر کا ذریعہ بنایا اور یہ پروگرام عوامی مفاد کے بجائے صرف ریلس بنانے
تک محدود رہا۔کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ سنگارینی کے فنڈس کو پہلے ہی کوڑنگل لے جایا گیا اور اب اسی رقم کو تفریحی پروگراموں پر خرچ کیا جا رہا ہے، حالانکہ یہ رقم سنگارینی مزدوروں اور وہاں کے عوام کے لئے استعمال ہونی چاہئے تھی۔ انہوں نے واضح مطالبہ کیا کہ کانگریس پارٹی اپنے پارٹی فنڈ سے سنگارینی کو دس کروڑ روپئے واپس ادا کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ماضی میں کے سی آر کی حکومت میں اس نوعیت کے اخراجات ہوئے ہیں تو ان پر بھی جواب طلبی ہونی چاہئے۔