سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

تلنگانہ جاگروتی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے پریس کانفرنس میں کانگریس پر بی سی طبقات کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت انتخابات میں بی سی ریزرویشن جان بوجھ کر کم کیا گیا اور ذات پات پر مبنی سروے غلط اعداد و شمار پر مبنی ہے، جس میں بی سی آبادی کو کم دکھایا گیا۔
کویتا نے مطالبہ
کیا کہ ہر گاؤں کی حقیقی آبادی کے اعداد و شمار جاری کیے جائیں اور ضرورت پڑنے پر انتخابات موخر کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 42 فیصد بی سی تحفظات کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی اور بی جے پی پر بھی خاموشی کا الزام عائد کیا۔
کویتا نے کہا کہ جن مقامات پر ریزرویشن نہیں ہے وہاں بی سی طبقات بڑی تعداد میں نامزدگیاں داخل کریں اور تلنگانہ جاگروتی احتجاجی پروگراموں میں پیش پیش رہے گی۔