the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 3 فروری (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دلی کے سرحد پر کسان احتجاجوں کے گرد و پیش بچھائی گئی خار دار تار ہم کشمیریوں کے لئے کوئی نیا نظارہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اگست 2019 سے مسلسل بد ترین محاصرے میں ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ روا رکھے جا رہے توہین آمیز سلوک کو سمجھتے ہیں اور اپنے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’کسان



احتجاجوں کے گرد وپیش بچھائی گئی خار دار تار اور کھودے گئے خندقوں کو دیکھ کر سب لوگ ششدر ہو گئے ہیں لیکن ہم کشمیریوں کے لئے یہ کوئی نیا نظارہ نہیں ہے۔ کشمیر اگست 2019 سے مسلسل بد ترین محاصرے میں ہے اور کشمیریوں کو دبانے کا جو پیمانہ اختیار کیا گیا ہے وہ تصور سے باہر ہے‘۔
اپنے دوسرے ٹویٹ میں محبوبہ کہتی ہیں: ’ہم کسانوں کے ساتھ روا رکھے جارہے تضحیک آمیز سلوک کو سمجھ سکتے ہیں ہم اپنے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔حکومت ہند کو ایسے قوانین منظور کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے جن کو لوگوں کی منظوری حاصل نہ ہو‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.