: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،16 مارچ (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا الزام ہے جس طرح حکومت ہند کی طرف سے ’کشمیر فائلز‘ نامی فلم کو فروغ دیا جا رہا ہے اس سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی نہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے دکھ درد کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے موصوف وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک
ٹویٹ میں کیا انہوں نے کہا: ’جس جارحانہ طریقے سے حکومت ہند کشمیر فائلز کو فروغ دے رہی ہے اور کشمیری پنڈتوں کے درد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے اس سے ان کی ناقص نیت عیاں ہوجاتی ہے‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’ زخموں پر مرہم لگانے اور دو کمیونٹیز کے درمیان ساز گار ماحول پیدا کرنے کے بجائے دونوں کے درمیان جان بوجھ کر دوریاں بڑھائی جا رہی ہیں۔