: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنگلورو: کانگریس کی حکومت والے کرناٹک میں مرچ کے کسان سڑکوں پر آ گئے۔ ہاویری ضلع کے کسانوں نے پیر کے روز بڑے پیمانے پر احتجاج کیا کیونکہ ریاست میں مرچ کی فصل کی خریدی قیمتوں میں گزشتہ چند دنوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ کچھ کسانوں نے بادگی علاقے میں APMC (مارکیٹ کمیٹی) کی عمارت پر پتھراؤ کیا۔ انہوں نے دفتر میں گھس کر فرنیچر کو تباہ کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر انجن وہاں پہنچ گئے لیکن کسانوں نے انہیں روک دیا۔ مارکیٹ کمیٹی کے احاطے
میں موجود دو گاڑیوں اور ایک فائر انجن کو آگ لگ گئی۔
جب ایک کانسٹیبل صورتحال پر قابو پانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچا تو کسانوں کی جانب سے اس کا پیچھا کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ چند گھنٹوں کے بعد پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا۔ وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے صحافیوں کو بتایا کہ مرچ کی فصل کی خریدی قیمت 20 ہزار روپے سے کم ہوکر 8 ہزار روپے پر آگئی ہے اور یہی کسانوں کے غصے کی وجہ ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس واقعہ پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔