the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 15 اکتوبر [یو این آئی] کرگل کے شہید کیپٹین حنیف الدین نے اپنی شہادت کے ساتھ اُس مشن کی تکمیل کی بنیاد رکھ دی تھی جو سیاچن کے سب سیکٹر ویسٹ میں ہندستانی فوج کو مطلوب تھی۔ آج آس سیکٹر کا نام سب سیکٹر حینف الدین ہے۔
اس تمہید کے ساتھ آج یہاں ایک تقریب میں شہید کیپٹین حنیف الدین کے بٹالین کرنل انل بھاٹیا نے شہید وطن کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جس پوائنٹ 5990 کو باکستانی قبضے سے آزاد کرانے کے مشن کی تکمیل کی راہ ہموار کرتے ہوئے کیپٹن حنیف الدین نے اپنی جان وطن عزیز کی آبرو پر نچھاور کی تھی اُس مشن کی تکمیل آپریش حنیف کے نام سے کی گئی۔
حکومت ہند کی جانب سے اجتماعات پر عائد پابندیاں آج سے متعدد شرائط کے ساتھ ختم کئے جانے کے موقع پر گلوبل اسٹریٹجک پالیسی فاؤنڈیشن نے کرگل کے شہید کیپٹین حنیف الدین کو ان کی شہادت اور سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ کے موقع



پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
فاونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر اننت بھاگوت نے اس موقع پر ملک، فوج، سماج اور آج کی منعقدہ تقریب کے شرکا کو ہندستان کے مربوط اور مضبوط تانے بانے کا آئینہ دار بتاتے ہوئے کہا کہ یہی وہ طاقت ہے جس سے ٹکرا کر ہماری ہستی کو مٹانے والی طاقتیں مٹ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن زندگی کے تمام شعبوں کی نمائندگی کرنے والے ہندستانی عوام بشمول تمام مذاہب کے سربراہان بالخصوص علماء و ائمہ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جو اپنی بساط سے بڑھ کر ملک میں اتحاد اور حب الوطنی کی فضا بنائے رکھنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج چونکہ قومی اتحاد کی ایک زندہ مثال ہے اس لئے فوجی قیادت کو عوام کے درمیان لا کر جی ایس پی ایف پی فوج میں موجود قومی اتحاد کے نمونہ کو ملک کے سامنے لانا اور اُسے بڑھاوا دینا چاہتی ہے اور فوج کو بھی یہ دکھانا چاہتی ہے کہ پورا ملک اُن کے ساتھ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.