: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کانپور، ، 3 جون (ذرائع) بی جے پی ترجمان نوپور شرما کی طرف سے پیغمبر اسلام پر کئے گئے متنازعہ ریمارکس کے بعد جمعہ کی نماز کے بعد نائی روڈ پر مظاہرے کے بعد کافی ہنگامہ ہوا۔
پتھراؤ سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے لیکن فائرنگ بھی
ہوئی۔ پتھراؤ میں نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر ڈی ایم اور جوائنٹ کمشنر آف پولیس سمیت بھاری فورس موقع پر پہنچی اور پیدل مارچ کرتے ہوئے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ دوسری طرف سی ایم یوگی نے سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔