: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی، 27 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی نژاد موجودہ نائب صدر امریکہ کملا ہیرس کو نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف خود کملا ہیرس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی امیدواری سے متعلق درخواستوں پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔ اس موقع پر کملا ہیرس نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نومبر میں ان کی گراس روٹ مہم جیت جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک ووٹ حاصل کرتے ہوئے جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گی ۔واضح رہے کہ موجودہ صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں صدارتی انتخاب سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ اس پس منظر میں کملا ہیرس کا نام سامنے آیا۔ جس کے بعد
مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والوں کی انھیں زبردست پذیرائی ملی۔ سابق صدر بارک اوباما جوڑے نے بھی کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ اوباما نے تعریف کی کہ وہ امریکہ کی شاندار صدر ہوں گی۔ اس سلسلہ میں جمعہ کو اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے ہیرس کی امیدواری کو مضبوط کرنے والی ایک ویڈیو جاری کی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس عہدے کی مستحق ہیں اور نومبر کے انتخابات میں ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔ جب اوباما نے پہلے ہیریس کے لیے اپنی حمایت کا اعلان نہیں کیا تو یہ افواہیں تھیں کہ وہ ان کی امیدواری کی مخالفت کر رہے ہیں۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ انتخابی مہم میں اوباما جوڑے کی حمایت سے جان آگئی ہے۔ دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔