the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

آج بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں آپ کو کیسا لگتا ہے؟

بہت فکر مند
زیادہ متاثر نہیں
کوئی اثر نہیں
حیدرآباد: سماجی انصاف پر مبنی  تلنگانہ کے لئے سنکلپ سبھا کے  تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یہ سبھا 6 اگست جمعرات کی صبح 10:30 بجے سرور نگر انڈور اسٹیڈیم میں شروع ہوگی جس میں تلنگانہ رکشنا سینا کی صدر کلواکنٹلہ کویتا اور کئی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔اس موقع پر انصاف پر مبنی سماجی تلنگانہ کے قیام کے عزم کے ساتھ کویتا سمیت تقریباً 10 ہزار نمائندے حلف لیں گے۔  کویتا اس پلیٹ فارم سے ریاست کے تمام طبقات کی ترقی اور بااختیاری کے لئے اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی اور پسماندہ طبقات کی معاشی و سماجی حالت میں بہتری کے لئے پارٹی کے ایجنڈے پر بھی روشنی ڈالیں گی۔ واضح رہے کہ متحدہ ریاست کے دور میں تلنگانہ کو استحصالی قوتوں سے نجات دلانے کے لئے پروفیسر جیہ شنکر سمیت لاکھوں افراد نے جدوجہد کی



تھی۔ اب انہی کے نظریات سے متاثر ہو کر کلواکنٹلہ کویتا سماجی انصاف پر مبنی تلنگانہ کے حصول کے لئے نئی تحریک کا آغاز کر رہی ہیں۔ انہوں نے عہد کیا ہے کہ سماجی انصاف محض نعرہ نہیں بلکہ عملی حقیقت بنے گا اور پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے عملی اقدامات روبہ عمل لائے  جائیں گے۔کویتا گزشتہ دو دہائیوں سے تلنگانہ جاگروتی کے ذریعہ اور اب اپنی قائم کردہ تلنگانہ رکشنا سینا پارٹی کے ذریعہ پسماندہ طبقات کو نمایاں مقام دے رہی ہیں۔ پارٹی کے مختلف عہدوں میں بی سی، ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی طبقات کو ترجیح دی گئی ہے اور مستقبل میں بھی انہیں بھرپور نمائندگی دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ سرور نگر میں منعقد شدنی یہ سبھا تلنگانہ کی سیاسی و سماجی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہونے کی توقع ہے، جہاں سے کویتا سماجی انصاف پر مبنی نئے تلنگانہ کی بنیاد رکھنے کا آغاز کریں گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.