: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ جاگرتی صدر کلواکنٹلا کویتا نے محمود گوڑا سکندرآباد میں منعقدہ افطار استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک محبت، بھائی چارے اور
انسانیت کا پیغام دیتا ہے۔ عوامی خدمت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اقلیتوں، نوجوانوں اور محروم طبقات کے مسائل حل کرنے اور ترقی کے ثمرات ہر گھر تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے افطار کو گنگا جمانی تہذیب کی ایک خوبصورت مثال بھی قرار دیا