: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے : سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ راکشنا سینا (TRS) کی صدر کویتا کو جمعرات کے روز کانگریس حکومت کی انتخابی وعدوں کی عدم تکمیل کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے حراست میں لےلیا۔ کے کویتا بوڈاپل میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گرفتاری کی مزاحمت کرتے ہوئے سڑک پر لیٹ گئیں، جبکہ پولیس اہلکاروں نے انہیں تحویل میں لے لیا۔اس دوران ٹی آر ایس کارکنوں نے
اپنی قائد کو پولیس کی تحویل میں جانے سے روکنے کی کوشش کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ یہ گرفتاری "بھو پوراٹم" (زمین کی جدوجہد) کے عنوان سے منعقدہ احتجاج کے دوران عمل میں آئی، جس کا اہتمام تلنگانہ راکشنا سینا نے تلنگانہ تحریک سے وابستہ کارکنوں کے تعاون سے کیا تھا۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کانگریس حکومت نے عوام سے کیے گئے کئی اہم وعدے اب تک پورے نہیں کیے، جس کے خلاف یہ احتجاج منظم کیا گیا تھا۔