ذرائع...
سپریم کورٹ کے 53ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس سوریہ کانت نے پیر کے روز حلف لیا۔ سابق چیف جسٹس بی آر گووائی کی میعاد اتوار کو اختتام پذیر ہونے کے بعد جسٹس سوریہ کانت نے عہدہ سنبھال لیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان کی عدالتی تاریخ میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے پہلے چیف جسٹس آف انڈیا بننے کا اعزاز
حاصل کر گئے۔ جسٹس سوریہ کانت 9 فروری 2027 تک چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ جسٹس سوریہ کانت کی پیدائش 10 فروری 1962 کو ہریانہ کے ضلع ہِسار میں ہوئی۔ جنوری 2004 کو پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور مئی 2019 کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی پائی۔ دو دہائیوں پر مشتمل اپنے عدالتی کیریئر میں جسٹس سوریہ کانت کئی اہم فیصلوں کا حصہ رہے ہیں۔