the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی‘19 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی معاملے میں آج بھی راحت نہیں ملی اور ان کی عدالتی تحویل کی مدت میں 3اکتوبر تک کے لئے توسیع کردیآئی این ایکس میڈیا معاملے میں گرفتار چدمبرم کو 14دن کی عدالتی حراست کی مدت مکمل ہونے کے بعد آج راوز ایونیو میں واقع خصوصی جج اجے کمار کوہار کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے عدالت سے مسٹر چدمبرم کی عدالتی تحویل کی مدت میں توسیع کرنے کی درخواست کی جب کہ چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے اس کی مخالفت کی۔
تفتیشی ایجنسی کی طرف سے سالسٹر جنرل توشار مہتا نے مسٹر چدمبرم کی عدالتی حراست میں اضافہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے عدالت کے سامنے کہا کہ انہیں جب پہلی مرتبہ جیل بھیجا گیا تھا تب سے حالات میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
جج کوہار نے مسٹر چدمبرم کی عدالتی تحویل کی مدت میں توسیع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے میڈیکل جانچ کی اجازت دے



دی۔
مسٹر سبل نے مسٹر چدمبرم کی طرف سے معمول کی طبی جانچ اور تہاڑ جیل میں عدالتی حراست کے دوران خاطر خواہ ضروری کھانا فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔
آئی این ایکس میڈیا معاملے میں دہلی ہائی کورٹ سے پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد ہوجانے کے بعد سی بی آئی نے مسٹر چدمبرم کو21 اگست کی رات کو گرفتار کیا تھا۔ انہیں 22اگست کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مسٹر چدمبرم کو پہلے 26 اگست تک سی بی آئی کی حراست میں بھیجا۔ اس کے بعد اسے 30 اگست او ربعد میں بڑھا کر پانچ ستمبر کیا گیا تھا۔ پانچ ستمبر کو مسٹر چدمبرم کو 14دنوں کی عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا تھا۔
یہ معاملہ آئی این ایکس میڈیا کو غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ سے 305 کروڑ روپے سے متعلق ہے۔ مسٹر چدمبرم اس وقت من موہن سنگھ حکومت میں وزیر خزانہ تھے اور ان پر الزام ہے کہ بورڈ سے منظوری دلانے میں بے ضابطگی برتی گئی۔ اس معاملے میں چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم بھی ملزم ہیں۔ کارتی فی الحال ضمانت پر ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.