: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد/19اپریل(ایجنسی) حیدرآباد کی مکہ مسجد بم دھماکہ معاملے کا فیصلہ سنانے کے چند گھنٹوں بعد ہی مستعفی خصوصی این آئی اے عدالت کے جج رویندر ریڈی کے استعفیٰ کے معاملہ میں اہم موڑ سامنے آیا ہے۔ کیونکہ ان کا استعفیٰ حیدرآباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے مسترد کردیا اور ان کی15دن کی عارضی چھٹی بھی مسترد کرتے ہوئے ان کو فوری ڈیوٹی سے رجوع ہونے کی ہدایت دی جس کے بعد جج رویندر
ریڈی ڈیوٹی سے رجوع ہوئے۔
رویندر ریڈی نے استعفیٰ کی وجوہات شخصی قرار دی تھیں۔ ہائی کورٹ نے جج رویندر ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ فوری طورپر ڈیوٹی سے رجوع بکار ہوجائیں۔ وکلا کے ایک گوشے کا ماننا ہے کہ اس کیس سے متعلق ان پر دباو تھا۔ رویندر ریڈی جو تلنگانہ ججس ایسوسی ایشن کے صدر تھے کو 2016 میں اس وقت حیدرآباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا جب اے پی اور تلنگانہ کے درمیان جوڈیشل افسروں کے الاٹمنٹ کے خلاف انہوں نے دیگر کے ساتھ مل کر احتجاج کیا تھا۔