ذرائع:
حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں 11 نومبر منگل کو ضمنی انتخاب کے لیے رائے دہی ہونے والی ہے۔ جس کے پیش نظر حکومت نے حلقہ کے حدود میں واقع تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں
کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں ریاست کے چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پولنگ کے دن متعلقہ علاقے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے تاکہ ملازمین اور طلبہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔