: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مرکزی انتخابی کمیشن نے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن افسر گنیش کمار کے مطابق جوبلی ہلز سیٹ کی ضمنی انتخابی پولنگ 11 نومبر کو ہوگی۔ اس شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن 13 اکتوبر کو نوٹیفیکیشن جاری کرے گا، جس کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو جائے گا اور 21 اکتوبر تک نامزدگیاں وصول کی جائیں گی۔
22 اکتوبر کو نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ ووٹنگ 11 نومبر کو ہوگی اور 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں جوبلی ہلز سے بی آر ایس کے ماگنتی گوپیناتھ منتخب ہوئے تھے، تاہم جون 2025 میں ان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا، جس کے باعث اس سیٹ پر ضمنی انتخاب ضروری ہو گیا۔ بی آر ایس نے گوپیناتھ کی بیوی سنیتا کو ٹکٹ دیا ہے۔