: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: حیدرآباد کےڈنڈیگل ایئر فورس اکیڈمی میں ایک مشترکہ گریجویشن پریڈ (سی جی پی) کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے نوجوان پائلٹس سے سلامی لی۔ اس موقع پر راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ہر کسی کو ہمیشہ نئے خیالات کو قبول
کرنے کاجذبہ رکھناچاہیے اور اپنی اختراع کو ختم نہیں ہونے دینا چاہیے۔ بعد میں دیگر ممالک کے فوجی افسران نے نوجوان پائلٹس کے ساتھ مل کر مشقیں دیکھیں۔ اس پروگرام میں تربیت یافتہ 213 نوجوان پائلٹس نے حصہ لیا۔ اس موقع پر Pilatus PC-7 تربیتی طیاروں، سکھوئی-30 اور سارنگ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ہوائی مظاہرہ کیاگیا۔ پریڈ کے بعد نوجوان پائلٹ باضابطہ طور پر فضائیہ میں شامل ہو جائیں گے۔