: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کے سابق وزیر ٹی۔ جیون ریڈی نے جمعہ کو ایررویلّی میں واقع فارم ہاؤس میں بی آر ایس کے سربراہ کے چندرشیکھر راو سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں قایدین جو دہائیوں سے سیاسی طور پر ایک دوسرے کے حریف سمجھے جاتے رہے ہیں، حالیہ سیاسی صورتحال کے پس منظر میں نہایت گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ ملاقات کی ۔ فارم ہاؤس پہنچنے پر کے سی آر نے جیون ریڈی کا استقبال کیا، جس کے بعد ملاقات کا
ماحول جذباتی ہو گیا۔اس موقع پر ٹی۔ جیون ریڈی نے جذباتی انداز میں کے سی آر کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ "انا… آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے مجھے خود بھگوان نے بھیجا ہے۔" ان کے اس بیان نے وہاں موجود افراد کو حیرت میں ڈال دیا۔اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں میں کانگریس پارٹی کے اندرونی حالات سے ناراضگی کے باعث ٹی۔ جیون ریڈی نے یہ قدم اٹھایا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں کے سی آر کی قیادت زیادہ موزوں اور مضبوط ہے۔