: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ٹوکیو، 2 ابورت (ذرائع) ٹوکیو کے ہنیڈا ایئرپورٹ پر جاپان ایئرلائن کے طیارے میں آگ لگ گئی۔ جاپان کے NHK نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکام آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاپان ایئر لائن کا ایک طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے پر شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔
ٹوکیو کے فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ طیارے اور جاپان کوسٹ گارڈ
کے طیارے کے درمیان تصادم کی وجہ سے لگی ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کی وزارت نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جاپان ایئر لائن کی پرواز میں کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔ جب طیارے میں آگ لگی تو اس میں 350 افراد سوار تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق طیارے سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ایسے میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔