ذرائع:
جن اُنیان پارٹی کے صدر ہمایوں کبیر، نے کہا ہے کہ وہ شروع سے یہ بات اٹھاتے آ رہے ہیں کہ مغربی بنگال میں مسلمانوں کی آبادی 37 فیصد ہے، جبکہ ووٹر لسٹ میں ان کا تناسب 32 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان چيف منسٽر نہیں بن سکتے تو کم از کم ڈ پٹی چيف منسٹر ضرور بننا چاہئے، اور وہ اس مطالبے کو کافی عرصے سے
اٹھا رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اتحاد میں شامل کچھ رہنما جنہیں وہ اپنے بڑے بھائیوں کی طرح مانتے ہیں، اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ جدوجہد نائب وزیر اعلیٰ کے لیے نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے ہونی چاہئے۔ ہمایوں کبیر نے کہا کہ انہوں نے اس رائے کو قبول کر لیا ہے اور اب آج سے وہ وزیر اعلیٰ بننے کے مطالبے کے لیے آواز بلند کریں گے۔