: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقدہ سمسٹر امتحان کے دوران ایک سوال پوچھے جانے پر زبردست تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بی اے آنرز سوشل ورک کے سمسٹر امتحان میں 15 نمبروں کے سوال میں طلبہ سے پوچھا گیا تھا: ’’بھارت میں مسلم اقلیتوں کے خلاف مظالم پر تحریر کریں، چند مثالیں بھی پیش کریں۔‘‘ اس سوال کے سامنے آتے ہی تعلیمی حلقوں اور سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جس کے بعد متعلقہ پروفیسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے
معاملے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ یہ امتحان رواں ہفتے کے آغاز میں ہوا تھا اور پرچے کا عنوان ’’بھارت میں سماجی مسائل‘‘ تھا۔ یہ پرچہ پروفیسر ویریندر بالاجی شاہرے نے تیار کیا تھا، جنہیں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ویب سائٹ پر موجود پروفائل کے مطابق وہ سوشل ورک ڈپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں اور ان کی دلچسپی کے شعبوں میں دیہی و شہری ترقی، دلت و قبائلی امور، سماجی شمولیت و اخراج اور تعلیم و سماجی ترقی شامل ہیں۔ وہ گزشتہ 22 برسوں سے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔