: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/18/جون(ایجنسی) لوک سبھا میں ایم پی کی حلف برادری کے دوران منگل کو جب حیدرآباد سے ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم رہنما اسدالدین اویسی کا نمبر آیا تو اقتدار میں پارٹی کی طرف سے جئے شری رام اور وندے ماترم کے نعرے لگے، حلف برداری کے لیے بڑھ رہے اویسی نے جب ان نعروں کو سنا تو طنز کے لہجے سے اور ان نعروں کو لگانے کو کہا- اسکے بعد جب انہوں نے حلف
لی تو اسکے بعد جئے بھیم، جئے میم، تکبیر- اللہ اکبر،،، جئے ہند کا نعرہ لگایا- حالانکہ اس کڑی میں وہ حلف کے بعد سائن کرنا بھول گئے- پھر انہوں نے سائن کی-
بعد میں اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اویسی نے طنز کستے ہوئے کہا، یہ اچھی بات ہے کہ جب وہ مجھے دیکھتے ہیں تو انکی ایسی چیزیں یاد آتی ہے، مجھے امید ہے کہ آئین اور مظفر پور میں بچوں کی موت کو بھی یاد کرتے ہونگے-