کیا تمام UPI ادائیگیاں مکمل طور پر مفت رہنی چاہئیں؟
.png)
جگتیال میں حالیہ بارشوں کے بعد موسمی بخار کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ضلع کلکٹر بی۔ ستیہ پرساد نے ایریا اسپتال کا اچانک معائنہ کیا اور ہنگامی طبی خدمات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
کلکٹر نے ڈائیلاسس، ایمرجنسی خدمات، وارڈس، صفائی اور بنیادی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور عہدیداروں کو مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر پارکنگ، چھت سے پانی ٹپکنے، دھوبی روم اور کچن سے متعلق مسائل بھی کلکٹر کے سامنے
رکھے گئے۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ایک ماہ کے اندر مسائل حل کرنے کی ہدایت دی، جبکہ ٹیرس پر موجود کچرے کو دو ہفتوں میں صاف کرنے کا بھی حکم دیا۔
کلکٹر نے آروگیہ شری رجسٹریشن میں اضافہ کرنے اور موسمی بیماریوں کے پیش نظر طبی عملے کو چوکس رہنے کی ہدایت دی۔
دوسری جانب علاج کے لیے اسپتال پہنچی ایک خاتون نے سہولیات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے لیے پنکھوں کی مناسب سہولت موجود نہیں، جبکہ ڈاکٹرس اے سی میں رہتے ہیں۔ خاتون نے اسپتال انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔