: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی/27ستمبر(ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مملکت میں ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کے فیصلے پر سعودی خواتین کو مبارک باد پیش کی ہے۔
بدھ کے روز اپنے ٹوئیٹ میں ایوانکا نے کہا ہے کہ "خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی اٹھائے جانے کا فرمان جاری ہونے کے بعد آج سعودی عرب
میں خواتین کے لیے تاریخی دن ہے"۔ انہوں نے کہا کہ یہ صحیح سمت میں ایک اہم اقدام ہے۔
شاہ سلمان نے منگل کے روز ایک شاہی فرمان میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے احکامات دیے تھے۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور اس کے ایگزیکٹو احکامات کو اپنانے کا بھی حکم دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ملک میں مردو خواتین سب کو گاڑی چلاںے کی یکساں اجازت دی جائے۔