the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اتحاد کے وژن اور ایجنڈے کو ترقی پسند اور عملی قرار دیا ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم عالمی سطح پر ایک عالمی اتحاد اور توانائی کی حفاظت، خوراک کی حفاظت اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا مسٹر مودی نے یہ بات اسرائیل کی میزبانی میں آئی ٹی یو ٹو کے پہلے ورچوئل سمٹ میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ، امریکی صدر جوزف آر بائیڈن اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے شرکت کی۔
مسٹر مودی نے سب سے پہلے وزیر اعظم لیپڈ کو وزیر اعظم کا عہدہ



سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی معنوں میں اسٹریٹجک پارٹنرز کا اجلاس ہے۔ ہم سب اچھے دوست بھی ہیں اور ہم سب کا نقطہ نظر اور ہماری دلچسپیاں مشترک ہیں۔ آج کے اس پہلے سربراہی اجلاس سے ہی "آئی ٹو یو ٹو" نے ایک مثبت ایجنڈا ترتیب دیا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہم نے کئی شعبوں میں مشترکہ پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے۔"آئی ٹو یو ٹو" فریم ورک کے تحت ہم نے پانی، توانائی، نقل و حمل، خلائی، صحت اور خوراک کے تحفظ کے چھ اہم شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ "آئی ٹو یو ٹو" کا وژن اور ایجنڈا ترقی پسند اور عملی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.