: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 دسمبر (یو این آئی) کا نگریس صدر ملکار جن کھڑگے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت نے خوف کا ماحول بنا کر آئینی اداروں کو تباہ کر دیا ہے ، اس لیے ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
کانگریس کے 139 ویں یوم تاسیس کے
موقع پر یہاں منعقدہ ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے آج کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں ملک کو تباہی کے راستے پر لے جایا گیا ہے اور اگر بی جے پی کو اقتدار سے باہر نہیں کیا گیا تو ملک تباہی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔ اس لیے آئین کو بچانے کے لیے مرکز میں بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر ناضروری ہے۔