: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نینی تال،12فروری (یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے اتراکھند کے رودر پور میں ہفتے کو انتخابی تشہیر کے آخری عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر زور دار حملہ کیا اور کہا کہ کانگریس کی ایک ہی پالیسی رہی ہے کہ الیکشن سے پہلے وعدے کرو اور اس کے بعد گھپلوں کو انجام دو۔
مسٹر مودی اودھم سنگھ نگر کے رودر پور میں ایک انتخابی جلسے سے
خطاب کررہے تھے۔انہوں نے اس موقع پر کانگریس پر زوردار حملہ کیا اور کہا کہ کانگریس ہندوستان کو قوم ماننے کو تیار نہیں ہے۔ہمارے نوجوان فوج میں جا کر ملک کےلئے مرمٹنے کو تیار ہیں اور کانگریس کے لوگ ملک کو قوم ماننے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہندوستان ایک ہے اور ایک ہی رہےگا۔ملک کے عوام ایسے لوگوں کے منصوبوں کوپورا نہیں ہونے دیں گے۔