the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلورو 12 فروری (یواین آئی) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اپنی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی۔سی 51کےذریعہ 28 فروری کو شری ہری کوٹا کے ستیش دھون اسپیس سنٹر سے برازیل کے امیزونیا-1 اور 20 دیگر سیٹیلائٹ لانچ کرے گی ۔
پی ایس ایل وی-سی 51پی ایس ایل وی کا 53 واں مشن ہوگا اور اس میں پہلی بار برازیل کے امیزونیا-1 کو بنیادی سیٹیلائٹ کی شکل میں اور20 دیگر سیٹلائٹس کو شری ہری کوٹہ کے ستیش دھون اسپیس سنٹر سے لانچ کیا جائے گا۔
اسرو کے ذرائع کے مطابق 28 فروری کو موسم کے حالات کے مطابق عارضی طور سے لانچ کا وقت صبح 10:23 بجے متعین ہے۔



پی ایس ایل وی-سی 51 امیزونیا-1 خلائی محکمہ کے تحت حکومت ہند کی ملکیت والے نیو اسپیس انڈیا لیمیٹڈ(این ایس آئی ایل) کا پہلا ڈیڈیکیٹڈ کمرشیل مشن ہے۔ این ایس آئی ایل اسپیس فلائٹ امریکہ کے ساتھ ایک کمرشیل اگریمنٹ کے تحت اس مشن کو لانچ کررہا ہے۔
اطلاع کےمطابق امیزونیا-1 نیشنل اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(آئی این پی ای)کی آپٹیکل ارتھ آبزرویشن سیٹیلائٹ ہے۔ یہ مصنوعی سیارچہ امیزن علاقے میں جنگلات کی کٹائی کی نگرانی اور برازیل میں متنوع زراعت کے تجزیہ کے لئے صارفین کو ریموٹ سینسنگ ڈیٹا مہیاکرکے موجودہ ڈھانچے کومزید تقویت بخشے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.