the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلور، 7 ستمبر (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے چندریان -2 کے لینڈر وکرم کے چاند کی سطح سے محض 2.1 کلومیٹر پہلے رابطہ ٹوٹ جانے پر ب انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سائنسدانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اور آپ پر قوم کو بہت فخر ہے۔
وزیر اعظم نے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "میں آپ کو مبارک باد دیتا ہوں، آپ سب نے قوم، سائنس اور بنی نوع انسان کی انمول خدمت کی ہے۔ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں، آپ جرات کے ساتھ آگے بڑھیں‘‘۔
اسرو کے چیئرمین نے لینڈر وکرم کے رابطہ ٹوٹ جانے کے بارے میں جیسے



ہی مسٹر مودی کو بتایاگیا اسرو سینٹر میں کچھ لمحوں کے لئے سناٹا چھا گیا۔ مسٹر مودی نے اسرو صدر ڈاکٹر شون کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے وہاں موجود تمام سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔
مسٹر مودی نے بعد میں ٹوئٹ کیا’’ہندوستا ن کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔انہوں نے اپنا بہتر ین دیا ہے اور ہندوستان کو ہمیشہ مفتخر کرایا ہے۔ یہ بہادر بننے کے لمحات ہیں اور ہم بہادر بنے رہیں گے۔ اسرو کے چیئرمین نے چندریان -2 کے بارے میں معلومات دی۔انہوں نے کہا ’’ ہمیں پوری امید ہے اور ہم اپنے خلائی پروگرام پر مسلسل پوری لگن کے ساتھ محنت کرتے رہیں گے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.