چنئی، 31 مئی (یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسر و) اب چاند پر مشن کے ساتھ ساتھ خلا میں انسان بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ گگن یان مشن کے تحت ہندوستانی خلا باز خلا میں جائیں گے۔ اس کے علاوہ، نجی شعبے کی شرکت بڑھانے اور نئے لانچ وہیکلز کی ترقی پر بھی زور دیا جارہا ہے۔
اسر و چندریان، گگن یان، اور ہند - امریکہ نثار مشن سمیت کئی کامیاب لانچز کے ساتھ ساتھ ایکسوم -4 مشن پر ملک کے پہلے خلا باز کو بین الا قوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر بھیجنے کے لیے پر عزم ہے۔
اسرو نے گزشتہ سال کی کامیابیوں کا
ذکر کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر یہ تازہ ترین معلومات مشترک کیں۔
خلائی ایجنسی نے کہا کہ سری ہری کوٹہ کے خلائی مرکز سے پانچ لانچر کامیاب رہے، جن میں آٹھ ہندوستانی خلائی جہاز ، ایک غیر ملکی سیٹلائٹ ، اور پی اوای ایم 3 اور 4 سمیت چھ راکٹ باڈیز کا درست لانچ شامل ہے۔ ان میں پی ایس ایل وی۔ سی 158 ایکسپوسٹ ، پی ایس ایل وی۔ سی 59 / پروبا 3، پی ایس ایل وی سی 60 / ایس پی ای ڈیکس ڈاکنگ ایکسپریمنٹل مشن ، جی ایس ایل وی ایف 14 / انسٹ - 3 ڈی ایس ، اور ایس ایس ایل دی۔ ڈی 3 / ای اوایس - 08- مشن شامل تھے۔ ان سب نے اپنی مقررہ مدار میں پے لوڈ کو کامیابی سے لانچ کیا۔