: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
یروشلم/7اپریل(ایجنسی) غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور آنسو گیس برسائے جس میں آٹھ فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ فلسطینیوں نے دوسرے جمعہ کو بھی غزہ کی سرحد پر مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شریک ہوئے۔ فلسطینی
مظاہرین نے سرحد پر ٹائر جلائے اور آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے بازی کی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، اسرائیل فوج نے احتجاج کر رہے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں آٹھ فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد 30 مارچ 'یوم الارض' سے اب تک شہدا کی تعداد 22 ہوگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے۔