the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
تل ابیب، 21مئی (یو این آئی) عالمی برادری اور مسلم ممالک کے دباؤ اور فلسطین کے گھٹنے نہ ٹیکنے کے عزم کے سبب اسرائیل نے گزشتہ 11 روز سے جاری حملہ کو یک طرفہ طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے اسرائیل نے جمعرات کے آخر میں اس بات کی تصدیق کی کہ سلامتی کابینہ نے متفقہ طور پر غزہ میں جنگ بندی کی منظوری دے دی ہے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، غزہ کی پٹی میں مزید کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے سلامتی کابینہ کا اجلاس آج شام ہوا۔ وزراء نے مصر کے غیر مشروط جنگ بندی کے اقدام کو قبول کرنے پر اتفاق کیا ہے اور ایک گھنٹہ کے بعد اس کا اطلاق ہوگا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اعلی سطح کی سیکیورٹی کابینہ میں وزرا نے متفقہ طور پر غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 11 روز سے جاری فوجی آپریشن کو یک طرفہ طور پر روکنے کی منظوری دے دی ہے۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی کابینہ نے یہ فیصلہ



امریکہ کے شدید دباؤ کے پیش نظر کیا ہے۔
العربیہ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے ایک عہدہ دار نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور حماس جمعہ کو علی الصباح 2 بجے (جی ایم ٹی 2300 بجے جمعرات) سے باہمی طور پر اور بیک وقت جنگ بندی کریں گے۔
واضح رہے کہ مصر اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں کررہا تھا۔اس کے ایک عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے مصرکو غزہ میں اپنی فوجی کارروائی ختم کرنے سے متعلق فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔اس ضمن میں اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد فیصلے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
اس سے پہلے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدرجو بائیڈن سے فون پر گفتگو کی تھی اور ان سے فلسطینی علاقوں میں تشدد کو روکنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
ادھر واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ”جنگ بندی کے لیے تحریک واضح طور پر حوصلہ افزا ہے۔امریکہ تنازع کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہا ہے۔“

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.