: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تہران/25ستمبر(ایجنسی) ایران نے عراقی کردستان میں آزادی ریفرینڈم کے انعقاد کے ردعمل میں اس علاقے کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ' ہم نے عراقی حکومت کی درخواست پر عراقی کردستان کے ساتھ اپنی زمینی اور فضائی سرحدوں کو بند کردیا ہے'۔
انھوں نے
مزید کہا کہ ' عراقی کردستان میں آزادی کے نام پر آج ہونے والا ریفرینڈم غیر قانونی اور غیر آئینی ہے'۔ایران نے قبل ازیں اتوار کو ریفرینڈم کے ردعمل میں عراقی کردستان کے لیے تمام پروازیں بند کرنے کا ا علان کیا تھا۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے اتوار کی شب عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے فون پر گفتگو کی تھی اور انھوں نے کہا تھا کہ' اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی مرکزی حکومت کی مکمل حمایت کرتا ہے'۔