: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تہران، 23 جون (یو این آئی) ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے باوجود ملک میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک سرکردہ رہنما علی شمخانی نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جوہری تنصیبات کو تباہ
بھی کر دیا جائے تو بھی یہ کھیل ختم نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قانونی دفاعی حقوق کے ساتھ ، سیاسی اور آپریشنل پہل اب اس فریق کے ساتھ ہے جو ہو شیار کھیل کھیلتا ہے اور غیر متوقع حملوں سے گریز کرتا ہے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے داری اسلامی جمہوریہ ایران براڈ کاسٹنگ ) در یہ ایران براڈ کاسٹنگ (آئی آر آئی بی) نے خبر دی ہے کہ حملے سے پہلے ہدف بنائے گئے جو ہری مقامات کو خالی کرالیا گیا تھا۔